0
Thursday 16 Dec 2021 15:11

ٹانک میں گاڑی پہ فائرنگ، 1 بچہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاںبحق

ٹانک میں گاڑی پہ فائرنگ، 1 بچہ، 2 خواتین سمیت 4 افراد جاںبحق
اسلام ٹائمز۔ ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کمسن بچے اور دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ جنوبی وزیرستان روڈ پہ گرہ پتھر کے قریب پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر کار میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے، گاڑی جب گرہ پتھر کے قریب سے گزر رہی تھی تو پہلے سے گھات لگائے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین اور ایک کمسن بچہ موقع پہ ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی شخص نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ میں ایک بچہ اور ایک شخص شدید زخمی ہیں، جن کی جاں بچانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ علاقہ زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 968797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش