0
Thursday 16 Dec 2021 22:23

یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے صوبہ مأرب کی فضائی حدود میں ایک اور امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ جنرل یحیی سریع نے کہا کہ ہمارے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز نے-الحمد للہ- ملک میں تیار کردہ ایک مناسب ہتھیار کے ذریعے امریکی ساختہ ایک اسکین ایگل ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس امریکی ڈرون طیارے کو صوبہ مأرب کے وادی عبیدہ نامی علاقے کی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز وطن کے ہر قسم کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گی اور اسی طرح جارح سعودی فوجی اتحاد کے خلاف وطن کی ہوائی حدود کی بھی مکمل حفاظت کرتی رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 968855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش