0
Monday 20 Dec 2021 23:24

جرمنی، امریکی فوجی قافلہ آپسمیں ٹکرا کر تباہ، متعدد زخمی

جرمنی، امریکی فوجی قافلہ آپسمیں ٹکرا کر تباہ، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ جرمنی میں ایک امریکی فوجی قافلہ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمن شہر نیومارکٹ (Neumarkt in der Oberpfalz) کی شاہراہ پر گامزن امریکی فوج کا ایک کارروان آپس میں ٹکرا گیا جس کے باعث حساس فوجی سازوسامان سے بھرے متعدد امریکی ٹرک اور ایک نامعلوم میزائل سسٹم جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جرمن شہر نیومارکٹ میں رواں امریکی فوجی قافلے کو یہ حادثہ آج دوپہر کے وقت پیش آیا۔ دوسری جانب اس حوالے سے جاری ہونے والی تصاویر میں ایک نامعلوم میزائل سسٹم کا ملبہ بھی دیکھا جا رہا ہے جس کے بارے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شام سے چرایا گیا روسی S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم ہے جسے خفیہ طریقے سے جرمنی میں موجود امریکی فوجی اڈے میں پہنچایا جا رہا تھا۔



جرمن پولیس کے بقول شہر نیومارکٹ کے قریب واقع شاہراہ پر ایک امریکی ٹرک فوجی قافلے سے ٹکرا گیا جس کے باعث فوجی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک اتفاقی حادثہ تھا جس میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 
مقامی پولیس کے مطابق امریکی فوجی قافلہ سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ فوجی کارروان میں شامل حساس فوجی سازوسامان سے بھرا ایک امریکی فوجی ٹرک اس سے ٹکرا گیا جس سے متعدد امریکی گاڑیاں نامعلوم میزائل سسٹم سمیت جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی میڈیا نے اس حادثے کی مزید تفصیلات سے آگاہ کیا ہے اور نہ ہی امریکی حکام نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔



واضح رہے کہ جرمنی میں تعینات امریکی فوج کو یہ حادثہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب متعدد جرمن سیاستدانوں کی جانب سے، خصوصا ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت سے ملک میں امریکی فوجی موجودگی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ اپنی صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے بارے اور روس سے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے پر مبنی جرمن موقف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جرمنی سے امریکی فوج کو واپس بلانے کی دھمکی دے دی تھی اور حتی جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا حکم بھی صادر کر دیا تھا جو امریکی ڈیموکریٹس کی سخت تنقید کا باعث بنا تھا اور بالآخر جوبائیڈن کے صدارت میں آنے کے بعد جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا یہ منصوبہ معطل کر دیا گیا۔

خبر کا کوڈ : 969461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش