0
Thursday 23 Dec 2021 09:44
بلدیاتی انتخابات خیبر پختونخوا

لکی مروت، دوبارہ گنتی میں تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل

لکی مروت، دوبارہ گنتی میں تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی میں تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا۔ لکی مروت کی تحصیل سب ڈویژن بیٹنی میں دوبارہ گنتی کے بعد تحصیل چیئرمین کا نتیجہ تبدیل ہوگیا، جس کے بعد جے یو آئی کے امیدوار کو کامیابی مل گئی۔ تحصیل بیٹنی میں جمعیت علماء اسلام کے مولانا انور بادشاہ 1021 ووٹ لے کر تحصیل چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے نور گل 647 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ تحصیل میں الیکشن کے بعد امیدواروں کے حامیوں کے احتجاج پر ریٹرننگ آفیسر نے دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی نے حیران کن نتائج دیئے، جبکہ صوبے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو اپنے ہوم گروانڈ کے متعدد اضلاع میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نتائج کے مطابق جے یو آئی کے امیدواروں نے کوہاٹ اور بنوں میں میئر شپ کی نشستیں جیت لی ہیں جبکہ پشاور میں میئر کی نشست پر پارٹی امیدوار زیبر علی کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پشاور کی دیگر چھ تحصیلوں میں سے 4 تحصلیوں کی چیئرمین شپ بھی جے یو آئی کے امیدوار لے اڑے جبکہ ایک نشست اے این پی اور ایک پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے حصہ میں آئی۔
خبر کا کوڈ : 969864
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش