0
Friday 24 Dec 2021 12:54

کراچی کے شہریوں کیلئے پولیس کا انتباہی پیغام جاری

کراچی کے شہریوں کیلئے پولیس کا انتباہی پیغام جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شہریوں کیلئے سندھ پولیس نے انتباہی پیغام جاری کر دیا۔ سندھ پولیس کی جانب سے جاری انتباہی پیغام میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کرسمس اور نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔ سندھ پولیس نے ہدایت کی کہ سال نو اور کرسمس کے موقع پر شراب نوشی سے بھی گریز کریں، کیونکہ ان دونوں وجوہات کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ پولیس حکام نے  کہا کہ عوام ایسے واقعات کی نشاندہی کیلئے 15 ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ انتباہی پیغام میں شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ کراچی پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے۔ واضح رہے کہ سال نو کی آمد پر شہری خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے ہیں، جس کی زد میں کئی لوگ آکر اسپتال پہنچ جاتے ہیں، جبکہ کچھ خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے اس دنیا سے کوچ بھی کر جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 970051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش