0
Saturday 25 Dec 2021 21:57

آئی ایس او پاکستان کا پہلا اجلاس عاملہ، شہریار حیدر جنرل سیکرٹری نامزد

آئی ایس او پاکستان کا پہلا اجلاس عاملہ، شہریار حیدر جنرل سیکرٹری نامزد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا پہلا اجلاس عاملہ برائے سال 2021-22 لاہور میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے ڈویژنل نمائندگان شریک ہیں۔ اجلاس عاملہ کے پہلے روز مرکزی صدر زاہد مہدی نے اپنے ابتدائی خطاب میں اراکین عاملہ کا شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اراکین عاملہ سے مجلس عاملہ کی رکنیت کا حلف لیا۔ رکن ذیلی نظارت آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن حجت الاسلام والمسلمین آغا سید جواد موسوی نے اراکین عاملہ سے خطاب کیا۔ رکن مجلس نظارت آئی ایس او پاکستان تہور حیدری، سابق مرکزی صدور سرفراز نقوی اور اطہر عمران طاہر نے شرکت کی۔ پہلے روز سید معمر عباس نقوی کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد صابر کو مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت، محمد شہریار کو مرکزی جنرل سیکرٹری اور سید غازی رضا نقوی کو سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا۔

 
خبر کا کوڈ : 970293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش