1
0
Sunday 26 Dec 2021 14:57

ثقلین علی جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر منتخب

ثقلین علی جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ ثقلین علی جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 52واں سالانہ مرکزی ’’اسلام پیغام وحدت‘‘ کنونشن 24 تا 26 دسمبر ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوا، جس میں اضلاع، ڈویژنز اور مرکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش کی گئی، گذشتہ شب ہفتہ کو مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں یونٹ صدور، اضلاع، ڈویژنز اور مرکزی کابینہ کے عہدیداروں نے نئے مرکزی صدر کے انتخاب کیلئے ووٹ دیا۔ مرکزی کنونشن کے آخری روز اتوار کو جلسہ عام بعنوان ’یوم امام زین العابدینؑ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ رضا محمد سعیدی نے سال 22-2021ء کیلئے اکثریت رائے سے منتخب ہونے والے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے نئے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کے نام کا اعلان کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسٹیج تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر نے عہدے کا حلف اٹھایا۔ بعد ازاں نو منتخب مرکزی صدر ثقلین علی جعفری نے شرکائے کنونشن سے خطاب کیا۔ مرکزی کنونشن کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 970400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

faqir Muhammad
Pakistan
Masha Allah markazi sadar ko hum mubarakh baad pesh karty hy unit pipri
ہماری پیشکش