0
Wednesday 29 Dec 2021 18:23

سال کی ابتداء شہداء پاکستان، شھداء اسلام اور شہداء مدافعین حرم کی یاد کیساتھ کرینگے، ایم ڈبلیو ایم

سال کی ابتداء شہداء پاکستان، شھداء اسلام اور شہداء مدافعین حرم کی یاد کیساتھ کرینگے، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ شہدائے پاکستان، شہدائے راہ حق اور شہدائے مدافعین حرم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی بدولت آج پاکستان، اسلام اور حرمہائے مقدسہ محفوظ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے ضلعی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ندیم عباس کاظمی، مولانا ہادی حسین، مولانا امیر حسین ساقی، مولانا خضر عباس اور دیگر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا وسیم عباس معصومی کا کہنا تھا کہ شہداء کسی بھی قوم کی اساس ہوتے ہیں، جو قومیں اپنے محسنوں کو اور شہداء کو فراموش کر دیتی ہیں، انہیں باقی رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

نئے سال کی ابتداء شہدائے پاکستان، شھدائے اسلام اور شہدائے مدافعین حرم کی یاد کے ساتھ کریں گے، پوری قوم ان شہداء کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی کا کہنا تھا کہ شہداء مدافعین حرم باالخصوص شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مھندس کی دوسری برسی کے موقع پر شایان شان سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماء خطاب کریں گے۔ اجلاس میں مولانا محمد رضا مومن، مولانا غلام جعفر انصاری، سید عاصم علی زیدی، حکیم غلام شبیر، عاشق حسین اور دیگر موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 970962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش