0
Friday 31 Dec 2021 21:42

لاہور، نون لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی ہوگئے

لاہور، نون لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ، شدید زخمی ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مسلم لیگ نون کے رکن صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلال یاسین شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر نامعلوم نقاب پوش افراد نے فائرنگ کی۔ بلال یاسین کو ایک گولی پیٹ اور ایک پاؤں پر لگی۔ بلال یاسین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

بلال یاسین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ والد اپنے حلقے میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے میٹنگ میں مصروف تھے، جہاں واقعہ پیش آیا، والد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلال یاسین پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ بلال یاسین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 971368
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش