0
Saturday 1 Jan 2022 12:53

کالعدم سپاہ صحابہ ’’سنی علماء کونسل‘‘ کے نام سے فعال

سنی علماء کونسل کا بلدیاتی الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ
کالعدم سپاہ صحابہ ’’سنی علماء کونسل‘‘ کے نام سے فعال
اسلام ٹائمز۔ کالعدم شدت پسند جماعت سپاہ صحابہ نے اہلسنت والجماعت کے بعد ایک بار پھر اپنی تنظیم کا نام بدل لیا۔ کالعدم سپاہ صحابہ نے اپنا نیا نام ’’سنی علماء کونسل‘‘ رکھ لیا ہے اور اس نام سے سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سنی علماء کونسل کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کی زیر صدارت جھنگ مرکز میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں نئے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایم پی اے معاویہ اعظم سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔

مولانا احمد لدھیانوی کا کہنا تھا کہ ہم بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کریں گے اور ہر حلقے میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دیگر جماعتوں کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کی قیادت نے ’’شیعہ علماء کونسل‘‘ کے مدمقابل اپنی جماعت کا نام ’’سنی علماء کونسل‘‘ رکھا ہے۔ بلدیاتی الیکشن کیلئے مولانا احمد لدھیانوی نے دیگر جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے ہیں اور جھنگ الائنس کیساتھ بھی معاملات طے کر لئے گئے ہیں۔ جھنگ الائنس کے پلیٹ فارم سے سیاسی مفادات حاصل کئے جائیں گے۔ اس الائنس کیلئے کالعدم سپاہ صحابہ کی قیادت نے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 971472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش