0
Saturday 1 Jan 2022 23:57

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت حریت پسندوں کیلئے ایک فکری انقلاب ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس

شہید قاسم سلیمانی کی شہادت حریت پسندوں کیلئے ایک فکری انقلاب ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت حریت پسندوں خصوصاً شیعانِ جہاں کیلئے ایک فکری انقلاب ہے۔ اپنے ایک بیان میں ثقلین علی جعفری نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت کو دنیا کے کونے کونے بلخصوص وطنِ عزیز پاکستان میں عام کریں، شہید حاج قاسم سلیمانی کی عظیم سیرت پر کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد کرنا چاہیے، جس میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی سیرت پر گفتگو ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کی عظیم سیرت کے روحانی پہلو کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں، تاکہ تمام باشعور نوجوان اس عظیم شہادت و شہید سے استفادہ کرسکیں۔
خبر کا کوڈ : 971536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش