0
Sunday 2 Jan 2022 23:27

منی بجٹ سے لیکر غیروں کی غلامی تک اپوزیشن و حکومت کا میچ فکس تھا، جماعت اسلامی

منی بجٹ سے لیکر غیروں کی غلامی تک اپوزیشن و حکومت کا میچ فکس تھا، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے، منی بجٹ و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بجلی بن گرا ہے،  مہنگائی، بیروزگاری سمیت مسائل سے نجات کا واحد حل اسلامی نظام و دیانتدار قیادت ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں آئی ایم ایف کی شرائط پر مزید اضافے کی نوید عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹھی میں دو روزہ تربیت گاہ سے خطاب کے دوران کیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ منی بجٹ سے لیکر غیروں کی غلامی تک اپوزیشن و حکومت کا میچ فکس تھا، یہ سب کچھ عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایف اے ٹی ایف سے لیکر ایکسٹنشن تک یہ سب ایک پیج پر تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ تبدیلی سرکار نے گزرے برس کے آخری ایام میں قوم کو ضمنی مالیاتی بل 2021ء کے نام سے منی بجٹ کا تحفہ عطا کیا ہے، یہ تحفہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے دباﺅ پر دینا پڑا ہے، تاکہ فنڈ سے ماضی میں لیے گئے قرضوں کے سود کی قسط کی ادائیگی کیلئے نئے قرض کی ایک ارب ڈالر کی قسط مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فنڈ ہی کے حکم پر اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی خود مختاری کا بل بھی قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کر دیا ہے، جس کے بعد معاشی ماہرین و سیاسی رہنماﺅں کی رائے یہ ہے کہ ملکی معیشت مکمل طور پر آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے، آئی ایم ایف سے غلط ڈیل ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دے گی۔
خبر کا کوڈ : 971697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش