0
Monday 3 Jan 2022 21:34

کوئٹہ، قومی اصلاحی کمیٹی کی جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سے ملاقات، ہدایت خلجی کیس پر تبادلہ خیال

کوئٹہ، قومی اصلاحی کمیٹی کی جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سے ملاقات، ہدایت خلجی کیس پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ قومی اصلاحی کمیٹی کوئٹہ کے اراکین نے آج جمعیت علماء اسلام (ف) ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ جس میں کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس اور مرکزی ملزم ہدایت خلجی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ گفتگو کے دوران تمام حاضرین نے ہدایت خلجی کے گھناؤنے عمل کی شدید مذمت کی اور اسے بلوچستان کیلئے ایک ناسور قرار دیا۔ قومی اصلاحی کمیٹی کے اراکین نے ہدایت خلجی اور اسکے ساتھیوں کے سفاک جرم کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ شخص اس سے پہلے بھی متعدد بار مختلف کیسز میں پھنس چکا ہے، مگر اسکی دولت اور طاقت نے اسکی حفاظت کی ہے۔ اس بار کوئٹہ کی عوام کو یکدست ہوکر کام کرنا ہوگا تاکہ ہدایت خلجی جیسا کوئی بھی شخص ایسے گھناؤنے فعل انجام دینے کا سوچ بھی نہ سکے۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے قومی اصلاحی کمیٹی کے اراکین کو حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ کسی قوم یا مسلک کا مسئلہ نہیں ہے۔ جمعیت علماء اسلام نے اس سے پہلے بھی ظالموں کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اب بھی ہم اس کیس میں قومی اصلاحی کمیٹی کا ساتھ دینگے۔ جے یو آئی کے رہنماؤں نے قومی اصلاحی کمیٹی کے قیام کو مثبت عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے ہر قسم کے ناسور کو مٹانے کیلئے ایک اصلاحی کمیٹی کو بڑے پیمانے پر کام کرنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 971871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش