0
Wednesday 7 Sep 2011 22:08

لاہور سمیت ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا

لاہور سمیت ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا
لاہور:اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور انٹرنیشنل شیعہ فرنٹ کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم انہدام جنت البقیع ’’جنت المعلیٰ ماتمی احتجاجی مظاہرہ‘‘ کر کے منایا گیا۔ یہ مظاہرہ علامہ سید آغا حامد علی موسوی کی کال پر کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ آج کے دن آل سعود نے ظلم کی انتہا کردی، جنت البقیع میں بلڈوزر چلا کر دختر رسول(ص) اور اولاد فاطمہ(ع) کے مزارات مقدسہ کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا، مسلم امہ 1924 تک اس ظلم کی مذمت کی کرتی رہی لیکن پھر مذمت بند کروا دی گئی۔ 
مقررین نے کہا کہ نبی پاک(ص) کی اکلوتی بیٹی جناب زہرہ (ع) کو زندگی میں بھی اور انتقال کے بعد بھی دکھ پہنچایا گیا، ہم فرزند زہرا(ع) حضرت امام حسین(ع) کے قاتلوں پر لعنت کرتے رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ جب تک سعودی حکومت مزارات مقدسہ کو دوبارہ تعمیر نہیں کروا دیتی ہمارے اس احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مقررین نے کہا کہ ہم قائد تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا حامد علی موسوی کی کال پر اکٹھے ہوئے ہیں یہ کوئی سیاسی اجتماع نہیں، اس احتجاج میں شیعہ سنی تمام مکاتب فکر کے لوگ شامل ہیں۔
مظاہرین نے مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل کے بورڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے علامہ کرامت عباس، حامدرضا سلطانی، فاطمہ ترابی، حیدر عباس نقوی، حیدر عباس نقوی، آغا شبیر شیرازی، سید اختر حسین، عباس بخاری، سید ضیا عباس نقوی، کرامت عباس حیدری، حیدر علی مرزا اور دیگر مقررین نے خطاب کیا، بلوچستان، سرحد، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان میں بھی کئے گئے مظاہروں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 97194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش