0
Wednesday 7 Sep 2011 19:50

مساجد سے دور رہنے والوں کی ہلاکت یقینی ہے، شیخ محمد حسن جعفری

مساجد سے دور رہنے والوں کی ہلاکت یقینی ہے، شیخ محمد حسن جعفری
اسکردو:اسلام ٹائمز۔علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے کہا ہے کہ مساجد ہی احیائے دین اور معرفت الہی کا مرکز ہیں، جو شخص مساجد سے دور ہو گا اس کی ہلاکت یقینی ہے۔ سکردو کے نواحی گاوں کواردو میں مسجد محمد و آل محمد ص کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مساجد ہی قربت الہی کا محور ہیں اور فروع دین میں مساجد اور آئمہ مساجد کے کردار کو کسی طور نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس علاقے اور معاشرے میں مساجد آباد ہوں گی وہ معاشرہ اخلاقی اور سماجی طور پر کبھی زوال پزیر نہیں ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل امام مسجد شیخ محمد اسماعیل نے کہا کہ قائد بلتستان نے علاقے میں لوگوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجد کی تعمیر کے لئے جو مالی مدد فراہم کی ہے، اللہ تعالی اس کا اجر ضرور دیگا۔ بعد ازاں شیخ محمد حسن جعفری نے نو تعمیر مسجد میں پہلی بار نماز باجماعت پڑھائی۔
خبر کا کوڈ : 97035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش