0
Wednesday 5 Jan 2022 23:06

بلدیاتی ایکٹ آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، سیاسی جماعتیں تجاویز دیں، مرتضیٰ وہاب

بلدیاتی ایکٹ آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، سیاسی جماعتیں تجاویز دیں، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ آسمانی صحیفہ نہیں جس میں تبدیلی نہ ہوسکے، سیاسی جماعتیں اپنی تجاویز دیں، ہم ان پر عمل کریں گے، دس سے بارہ محکموں میں آنے والے میئر کو اختیارات دیئے ہیں، وہ سیاسی جماعت جو اخلاقیات کا درس دیتی تھی اب ان کے اکاونٹس اور فنڈز میں خرد برد کے واقعات سامنے آرہے ہیں، اخلاقی اعتبار سے وہ پستی کا شکار ہیں الیکشن کمیشن کارروائی کرے، عمران خان نے جو وعدے کئے وہ وفا نہیں کئے، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم، اے این پی، پی ایس پی، جے یو آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی نیبر ہڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ری ڈیولپمنٹ ککری اسپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے اور اس سے پہلے نیبر ہڈ اسکیم کے تحت پیپلز اسکوائر برنس روڈ تعمیر کیا تھا اور اب مزید چار بڑے پروجیکٹ تعمیر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی کسی نے بھی خدمت نہیں کی، کسی نے وعدے پورے نہیں کئے، پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے تمام وعدے پورے کر رہی ہے، بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق پورے سندھ میں کام کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش