0
Friday 7 Jan 2022 19:35

کشمیری عوام کی آواز اٹھاتی ہوں تو حکومت ڈرتی ہے، محبوبہ مفتی

کشمیری عوام کی آواز اٹھاتی ہوں تو حکومت ڈرتی ہے، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ اگر جموں و کشمیر کے لوگ ابھی بھی نہیں جاگے تو ایسے حالات بنائے جائیں گے کہ یہاں کے نوجوانوں کو پاؤں دھرنے کے لئے بھی زمین نہیں بچے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سرکار نے ان کی پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے اور جب وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی آواز اٹھاتی ہیں تو مودی حکومت ان سے ڈرتی ہے۔ محبوبہ مفتی نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز پی ڈی پی کے بانی اور ان کے والد مرحوم مفتی محمد سعید کی چھٹی برسی کے موقع پر جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں واقع ان کے مزار دارا شکوہ پارک (پادشاہی باغ) پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ اس موقع پر بھاری تعداد میں پارٹی لیڈران و کارکنان بھی موجود تھے اور وہ ’مرحوم مفتی محمد سعدی صاحب امر رہے، کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کے لوگ، چاہیئے وہ جموں کے ڈوگرہ ہوں، گجر ہوں یا کشمیری ہوں، آج بھی نہیں جاگے تو ایک وقت آئے گا جب ایسے حالات بنائے جائیں گے کہ یہاں کے لوگوں خاص کر نوجوانوں کو پاؤں دھرنے کے لئے بھی زمین نہیں بچے گی۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ میری پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئے اور جب میں جموں و کشمیر کے لوگوں کی آوز اٹھاتی ہوں تو وہ ہم سے ڈرتے ہیں میری پارٹی سے ڈرتے ہیں، جو ہم دفعہ 370 کی بات کرتے ہیں اس سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکر آج یہاں مرحوم مفتی صاحب کی برسی پر ان کو خراج عقیقت پیش کرنے کے لئے آئے تھے۔ انہو نے کہا کہ ہم ان کا مقابلہ کرتے رہیں گے جس طرح باہر کے لوگوں نے ان کا مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے حقوق کے حصول کے لئے ہمیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا ہمیں ہمت نہیں ہارنی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش