1
0
Friday 7 Jan 2022 18:37

سندھ میں پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، خرم شیر زمان

سندھ میں پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت میں عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سندھ کے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے وزیر لاہور میں تقریریں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پچھلے 13 سال میں تھر میں ہزاروں بچے مرے ہیں، کل بلاول زرداری نے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، سندھ میں عوام کو نالائق محکمہ پینے کا پانی نہیں دے رہا۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ آپ کی نالائق حکومت نے سندھ کے عوام کے لئے ٹرانسپورٹ کے نظام کے لئے کچھ نہیں کیا، یہ پی ڈی ایم کو گالیاں دیتے ہوئے الگ ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کا محکمہ داخلہ کا قلم دان مراد علی شاہ کے پاس ہے، کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اور موبائل فون چھینے گئے، چھینی گئی گاڑیوں کے نقصان کا تخمینہ 4 ارب سے زائد ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ کا سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ لائیو اسٹاک کا ہے، حاملہ خواتین کو مچھلیاں کھلانے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج تک نہیں معلوم 1 ارب کی مچھلیاں کس کو کھلائی گئی ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ساری مچھلیاں سندھ کی کابینہ کھا گئی۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اس محکمے کے تحت کروڑوں کی بھینسیں اور ان کے باڑے خریدے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 972407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
محترم خرم شیر زمان صاحب, آپکے احترام کے ساتھ عرض ہے کہ چیخیں صرف صوبہ سندھ کے عوام کی نہیں نکلیں بلکہ پورے ملک کے عوام الناس کی ہی نکل رہی ہیں۔ زندگی گذارنے کے لیے جو لوازمات درکار ہیں، اس کی قیمت یعنی کاسٹ آف لیونگ ملک بھر ہی میں بڑھی ہے۔ تین صوبوں کے عوام جہاں پی ٹی آئی کی حکومت ہے یا وفاقی حکمران اتحاد کی حکومت ہے، وہاں کیا عوام بھنگڑے ڈال رہے ہیں۔ مکمل سچ بولیں جناب۔
ہماری پیشکش