0
Sunday 9 Jan 2022 00:44

پاراچنار، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ، ٹل روڈ بلاک

پاراچنار، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا احتجاجی مظاہرہ، ٹل روڈ بلاک
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈل، اکاخیل، مالی خیل اور احمدزئی گاؤں کے مکینوں نے پاراچنار گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے احتجاجاً ٹل پاراچنار روڈ کو ایک گھنٹے کیلئے بند کئے رکھا، بعدازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو اور پاک آرمی کے کرنل حماد اور دیگر پولیس افسران نے کامیاب مذاکرات کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اور مظاہرین پرامن طریقے سے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔ کل متعلقہ گاؤں سے ایک دس رکنی کمیٹی واپڈا حکام اور سول انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔ مظاہرین نے اپنے احتجاجی خطابات میں وارننگ دی کہ اگر لوڈشیڈنگ کے معاملے میں ان کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو وہ احتجاجاً پولیو اور کرونا ویکسینیشن کا بائیکاٹ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 972628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش