0
Sunday 9 Jan 2022 20:04

وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلز پارٹی کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب

وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلز پارٹی کررہی ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وعدے عمران خان اور ایم کیو ایم نے کئے، وفا پیپلز پارٹی کررہی ہے، پی ٹی آئی کا بس چلے تو برفباری کا ذمہ دار بھی پیپلز پارٹی کو ٹھہرا دے ۔مرتضیٰ وہاب نے بوٹ بیسن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچرا اس شہر کا بنیادی مسئلہ تھا سولڈ ویسٹ کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی ایریا میں اقبال پارک کو جہانگیر پارک کی طرز کا بنارہے ہیں، بتانے کا مقصد یہ ہے کہ نیا فنڈ نہیں آیا بس کام کرنے کی نیت ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کو ایک ماہ میں بحال کردیں گے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مارچ میں سندھ حکومت کی بسیں آجائیں گی، ریڈ لائن کی ایک ماہ میں گراونڈ بریکنگ کردی جائے گے، یہ بائیو گیس منصوبہ ہے لوگ سستے ریٹ پر سفر کرسکیں گے، پانی کے منصوبے پر بھی پیپلز پارٹی کام کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972732
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش