0
Monday 10 Jan 2022 11:27

سانحہ مری، چیف سیکرٹری نے انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سانحہ مری، چیف سیکرٹری نے انکوائری کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام ٹائمز۔ سانحہ مری کی انکوائری کیلئے چيف سيکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے انکوائری کميٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر ديا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ايڈيشنل چيف سيکرٹری ظفر نصرالله کو انکوائری کميٹی کا کنوينر تعينات کر ديا گيا، انکوائری کے باقی ممبران ميں دو صوبائی سيکرٹری اور ايک ايڈشنل آئی جی بھی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تحقیق کرے گی کہ میٹ ڈيپارٹمنٹ کی موسمیاتی وارننگ کے باوجود جوائنٹ ایکشن پلان کیوں نہیں تیار کیا گیا؟ کیا تمام سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی گئی تھی یا کوئی وارننگ دی گئی تھی؟

کمیٹی جائزہ لے گی کہ مری کی ٹریفک کوکنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کیے گئے؟ کیا مری میں داخل ہونیوالی گاڑيوں کی تعداد کو گنا گیا، گاڑیاں بڑھ گئیں تو روکا کیوں نہیں گیا؟ کمیٹی تحقیق کرے گی کہ  کیا کرائسس کیلئے پلان ترتیب دیا گیا تھا؟ کیا کوئی کنٹرول روم بنایا گیا تھا؟ کیا لوکل ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کیساتھ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے رابطہ قائم کيا گیا۔ ريسکيو آپریشن کتنی حد تک کامیاب رہا؟ کتنی گاڑیوں کو نکالا گیا؟ اس سارے کرائسس میں کیا کمی اور کوتاہیاں کن کن افسران کی تھیں؟۔
خبر کا کوڈ : 972804
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش