0
Monday 10 Jan 2022 21:32

سانحہ ماڈل ٹاون، دوسری جے آئی ٹی کی درخواست پر سماعت 17جنوری تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاون، دوسری جے آئی ٹی کی درخواست پر سماعت 17جنوری تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے کیس پر 17 جنوری کو ہونیوالی سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں منہاج القران کی متاثرہ بچی بسمہ کے وکیل بیریسٹر علی ظفر نے کیس کے التواء کی متفرق درخواست دائر کی۔ بیریسٹر علی ظفر نے بیرون ملک نجی دورے کے باعث کیس کی التواء کی استدعا کی تھی۔

بیرسٹر علی ظفر کی استدعا پر 17 جنوری کو ہونیوالے کیس کی سماعت کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اب لاہور ہائیکورٹ کا رجسٹرار آفس سانحہ ماڈل ٹاون کی درخواستوں کی تاریخ سماعت کیلئے مقرر کرے گا۔ لارجر بنچ نے فریقین کے وکلاء کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق دلائل کیلئے طلب کر رکھا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 972908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش