0
Monday 10 Jan 2022 23:09

خالد مقبول صدیقی کی ڈاکٹر سلیم حیدر سے ملاقات، مشترکہ جدوجہد کا عزم

خالد مقبول صدیقی کی ڈاکٹر سلیم حیدر سے ملاقات، مشترکہ جدوجہد کا عزم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی جانب سے زیادتیوں اور مہاجروں کو دیوار سے لگائے جانے سمیت دیگر اُمور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے رہنما ریحان ہاشمی اور محمد وسیم جبکہ ایم آئی ٹی کے رہنما اعجاز شیخ، نوید عالم، راشد قریشی اور رشید کوثر موجود تھے۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر سلیم حیدر کے درمیان کراچی سمیت سندھ کی سیاست کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے اور مشترکہ جدوجہد کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلیم حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ مہاجر دشمنی سے بھری ہوئی ہے، اب پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ کی قیادت میں ننگی جارحیت پر اتر آئی ہے، بلدیاتی ترمیمی بل مہاجر دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کا مقصد مہاجروں کو اداروں سے بیدخل کرنے کے ساتھ ساتھ کراچی اور حیدرآباد سمیت شہری علاقوں کے وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 972928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش