0
Tuesday 11 Jan 2022 21:09

عراق، قابض امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے میں تباہ

عراق، قابض امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ بم حملے میں تباہ
اسلام ٹائمز۔ عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور قافلہ آج صبح بم حملے کا نشانہ بن کہ تباہ ہو گیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سول میڈیا چینل صابرین نیوز کے مطابق یہ قافلہ آج علی الصبح السماوہ نامی علاقے میں حملے کا نشانہ بنا جس سے قافلے میں موجود متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئیں۔ رپورٹ کے مطابق اس قافلے کو ٹینک کے 2 گولوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے تاہم کسی مزاحمتی گروہ نے تاحال اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز پر عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کی از قبل اعلان کردہ مہلت کے خاتمے کے بعد سے عراق میں امریکی فوجوں پر ہونے والے حملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش