0
Friday 14 Jan 2022 01:56

آئی ایم ایف کی شرائط پر منظور منی بجٹ میں مہنگی ہونے والی اشیاء

آئی ایم ایف کی شرائط پر منظور منی بجٹ میں مہنگی ہونے والی اشیاء
اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے ضمنی مالیاتی (منی بجٹ) بل 2021 کی صورت میں منظور کرلیا، جس کے بعد ادویات، سلائی مشین، درآمدی مصالحہ جات، گاڑیاں، موبائل فون اور بچوں کے دودھ سمیت دیگر 150 اشیاء کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سے منی بجٹ 2021 کی منظوری کے بعد ادویات، اُن کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال، پانچ سو روپے سے زائد مالیت کے 200 گرام سے زیادہ وزن کے حامل بچوں کے دودھ، پیکٹ دہی، پنیر، مکھن، کریم، دیسی گھی، مٹھائی کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ چھوٹی دکانوں پر فروخت ہونے والی ڈبل روٹی، بن، سوویاں، نان، چپاتی، شیر مال پر تو ٹیکس لاگو نہیں ہوگا مگر ٹیئرون میں شامل بیکریوں، ریسٹورنٹس، فوڈ چینز اور مٹھائی کی دوکانوں پر ان اشیاء کی فروخت پر ٹیکس نافذ ہوگا جبکہ 500 روپے سے زائد مالیت کے فارمولہ دودھ پر 17 فیصد گورنمنٹ سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ درآمدی نیوز پرنٹ، اخبارات، جرائد، کاسمیٹکس، کتابیں، سلائی مشین، امپورٹڈ زندہ جانور اور مرغی پر مزید ٹیکس نافذ کیا جائے گا جبکہ کپاس کے بیج، پولٹری سے متعلق مشینری، اسٹیشنری، سونا، چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔ مِنی بجٹ میں تقریباً 150 اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جن میں موبائل فونز پر ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کردیا گیا جس سے 7 ارب روپے اضافی ٹیکس حاصل کیے جائیں گے، 1800 سی سی کی مقامی اور ہائبرڈ گاڑیوں پر 8.5 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہوگا، 1801 سے 2500 سی سی کی ہائبرڈ گاڑیوں پر 12.75 فیصد ٹیکس عائد ہوگا جبکہ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں پر 12.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 973468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش