0
Friday 14 Jan 2022 23:03

شاہ محمود قریشی سے جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال کی ملاقات

شاہ محمود قریشی سے جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال نے جمعہ کو وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفارتی، سیاسی، اقتصادی، علاقائی اور سلامتی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ براعظم افریقہ میں جمہوریہ کانگو کو ایک کلیدی ملک کی حیثیت حاصل ہے۔ وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے جمہوریہ کانگو کے صدر اور افریقی یونین کے چیئرپرسن فیلکس انتوان شیسکیدی کیلئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ افریقی یونین کیلئے ان کی قیادت اور خدمات کو سراہا اور کانگو میں پرامن جمہوری حکومت کی منتقلی پر مبارکباد دی۔ وزیرخارجہ نے جمہوریہ کانگو کے وزیرخارجہ کرسٹوف آپالا کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان سفارتی حوالے سے انگیج افریقہ کی پالیسی پر گامزن ہے، پاکستان علاقائی امن کے حوالے سے کانگو کے کردار کا معترف ہے۔ فریقین کے درمیان دفاع، تربیت، سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ مشن کے تحت جمہوریہ کانگو میں قیام امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔ جمہوریہ کانگو کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل سکابوے اسیندا فال نے کانگو میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستانی فورسز کی خدمات کو سراہا۔

 
خبر کا کوڈ : 973599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش