0
Saturday 15 Jan 2022 10:01

پاکستان میں کورونا سے کُل اموت 29 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کورونا سے کُل اموت 29 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 8 فیصد سے زائد ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 286 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 598 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 16 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 3 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 112 زیرِ علاج مریضوں میں سے 709 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 63 ہزار 5 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 522 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 473 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 53 ہزار 282 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 16 کروڑ 68 لاکھ 37 ہزار 89 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 66 لاکھ 49 ہزار 649 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 973652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش