0
Tuesday 18 Jan 2022 22:41

چیف الیکشن کمشنر جی بی کا الیکشن کمشنر پنجاب لاہور کا دورہ

چیف الیکشن کمشنر جی بی کا الیکشن کمشنر پنجاب لاہور کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے صوبائی الیکشن کمشنر عابد رضا کے ہمراہ لاہور میں دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا دورہ کیا۔ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب،سائیں بخش چنڑ نے چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان کا استقبال کیا۔ ڈائریکٹر الیکشنز عبد الحمید نے چیف الیکشن کمشنر جی بی راجہ شہباز خان کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور حلقہ بندیوں اور پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران راجہ شہباز خان نے کہا کہ جی بی میں پہلی بار بلدیاتی نظام قائم  ہونے جا رہا ہے اور ان کے اس دورے کا مقصد ایک جامع اور کارآمد بلدیاتی نظام قائم کرنے کیلئے مختلف طرح کے بلدیاتی نظام کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی نظام کے قیام کیلئے تعاون کے خواہاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش