0
Saturday 22 Jan 2022 10:24

انار کلی دھماکے میں غیرملکی ہاتھ کے شواہد مل گئے، سکیورٹی ادارے کا دعویٰ

انار کلی دھماکے میں غیرملکی ہاتھ کے شواہد مل گئے، سکیورٹی ادارے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے انارکلی بازار میں ہونیوالے دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل گئے ہیں۔ جس کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے پان منڈی میں دکانداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ پان منڈی میں زیادہ تر پان کا پتہ بھارت سے منگوایا جاتا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق دونوں سہولت کار مچھلی منڈی کے قریب پناہ لیے ہوئے تھے۔ دونوں کو سی سی ٹی وی بیک ٹریک کرکے گرفتار کیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، جبکہ پولیس نے دھماکے کی جیوفینسنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔
 
مشتبہ کالز شارٹ لسٹ کرکے تفتیش کا دائرہ کار دوسرے اضلاع تک پھیلا دیا گیا۔ شبہ ہے سہولت کار اور ہینڈلر کسی اور ضلع سے لاہور آئے، سہولت کاروں اور مبینہ دہشتگرد کے درمیان رابطہ رہا، جائے وقوعہ سے حاصل مشتبہ افراد کو تصاویر کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے، تاہم تفتیش مکمل ہونے تک کسی کو حتمی ملزم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق 2 سہولت کار اور دہشتگرد انارکلی بازار پہنچے، 2 سہولت کار سرکلر روڈ سے آئے جبکہ دہشتگرد پان گلی سے آیا، دہشتگرد نے بیگ بینک کے سامنے رکھا، تفتیشی ٹیموں کو جائے وقوعہ سے بال بیرنگ بھی مل گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 974955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش