0
Tuesday 25 Jan 2022 16:53

ایف بی آر کا فیصلہ پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا، ترجمان

ایف بی آر کا فیصلہ پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا، ترجمان
اسلام ٹائمز۔ قومی انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے فیصلے پر ردِ عمل میں کہا ہے کہ اکاؤنٹس کی بندش کا فیصلہ پی آئی اے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس کی بندش پر ترجمان پی آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیکس کی مطلوب رقم 2016ء سے 2020ء تک کی ہے، جبکہ اس ضمن میں کابینہ کا اصلاحات تک 2016ء سے 2020ء کی رقم منجمد رکھنے کا فیصلہ موجود ہے۔ پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹ منجمد کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے فیصلے سے متضاد ہے، یہ فیصلہ پی آئی اے کی ساکھ مجروح کرنے کی کوشش ہے، اور یہ اقدام ادارے کی بین الاقوامی سطح پر بھی سبکی کا باعث بنے گا۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ قومی ادارے نے 2021ء میں 4.7 ارب نامساعد حالات کے باوجود ادا کیے، 2021ء کے بقایا جات پہلے سے ہی جنوری 2022ء میں ادا کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وہ ایک قومی ادارے ہونے اور حکومت کی ملکیت ہونے کے باوجود ایسا قدم نا قابل فہم ہے۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے ٹیکٹس پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں، ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول کیے جانے والی ایف ای ڈی جمع نہیں کرائی۔
خبر کا کوڈ : 975536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش