0
Thursday 27 Jan 2022 16:25

ہنگو میں تیل کے کنویں پر دہشتگردانہ حملہ، گارڈ ہلاک، سپر وائزر اغوا

ہنگو میں تیل کے کنویں پر دہشتگردانہ حملہ، گارڈ ہلاک، سپر وائزر اغوا
  اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں نامعلوم افراد نے نجی کمپنی کے تیل کے کنویں پر حملہ کر کے گارڈ کو قتل کر دیا ہے اور سپروائزر کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے، واقعے پر عوام نے گارڈ کی لاش پلانٹ کے سامنے رکھ کر شدید احتجاج کیا ہے۔ ہنگو میں واقع مول آئل اینڈ گیس کے تیل کے کنویں پر بنے گرگری پلانٹ پر نامعلوم افراد نے حملہ کر کے ایک سکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیا ہے اور سپر وائزر کو اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ واقعے کے بعد عوام نے لاش کو گرگری پلانٹ کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، ساتھ ہی سپر وائزر کی بازیابی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اغوا شدہ شخص کو بازیاب کیا جائے ورنہ کوئی بھی اقدام اٹھانے ہر مجبور ہوں گے۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ یہ واقعہ ہنگو انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی نظیر نے کہا ہے کہ جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے گارڈ کے جاں بحق ہونے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مغوی کی فوری بحالی کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی نے کہا کہ سپروائزر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے شہید ہونے والے گارڈ کے اہل خان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور پولیس کو صوبے میں تیل نکالنے والی کمپنیوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔
خبر کا کوڈ : 975873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش