0
Saturday 10 Sep 2011 06:34

ملک میں امریکی مداخلت کیخلاف 11 ستمبر کو بھرپور احتجاج کیا جائیگا، جماعت اسلامی کا اعلان

ملک میں امریکی مداخلت کیخلاف 11 ستمبر کو بھرپور احتجاج کیا جائیگا، جماعت اسلامی کا اعلان
ملتان:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 11 ستمبر کو پورے ملک میں امریکی مداخلت، اس کی جارحیت، مسلمانوں کے قتل عام اور ڈرون حملوں کیخلاف احتجاج کیا جائے گا، امریکا شکست کھائے گا اور یہ اس کا مقدر ہے، مشرف دور کے بعد موجودہ حکمرانوں نے بھی اس کی پالیسیوں کو جاری رکھا ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں عید ملن پارٹی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ 16 ستمبر کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے احتجاج کیا جائے گا، 2ا کتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا انقلابی دھرنا ہو گا جس کی قیادت سید منور حسن کرینگے گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مدد کو امریکا نہیں آئے گا اور نہ ہی آئی ایم ایف ہماری مدد نہیں کرے گا بلکہ یہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے صدر زرداری کی گود میں بیٹھ کر جن حقائق سے پردہ اٹھایا ہے ان میں کوئی غلط بات نہیں لیکن مرزا اچھی باتیں کرنے کے بعد بہکی بہکی باتیں بھی کر رہے ہیں، لندن میں اے پی سی کی ساری جماعتوں نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم ایک بھتہ خور جماعت ہے سیاست سے اس کا کوئی تعلق نہیں، الطاف حسین برطانوی شہری ہیں جو برطانیہ اور امریکا کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کو سسٹم میں لانے کی بات کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن کراچی کے مسئلے کا حل نہیں، بدگماش قیادت نے پاکستان کو بانچھ کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ آج معیشت کی تباہی مہنگائی بجلی کے بحران زرعی ادویات خالص نہیں ملتی، آج عام آدمی محنت مشقت کرتا ہے لیکن عزت سے چولہا نہیں جلتا۔
خبر کا کوڈ : 97595
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش