0
Monday 12 Sep 2011 06:27

ایران متاثرین سیلاب کیلئے 10 کروڑ ڈالر امداد دے گا

ایران متاثرین سیلاب کیلئے 10 کروڑ ڈالر امداد دے گا
 تہران: ایران نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے 10 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو اس بات کا اعلان ایرانی وزیر داخلہ مصطفیٰ محمد نجار نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ مصطفیٰ محمد نجار نے ملاقات میں بتایا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان سے بھرے ہوئے طیارے کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کرینگے۔ اس موقع پر وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستانی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے فیاضیانہ تعاون پر ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے فوری اور فیاضیانہ امداد ایرانی حکومت اور عوام کی ہمدردانہ جذبات کی عکاس ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم گیلانی نے گزشتہ روز قوم اور عالمی برادری سے اپیل کی تھی وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیں اور متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں۔ پاکستان کا صوبہ سندھ تقریباً ستر فیصد سیلاب زدہ ہوگیا ہے اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فیصلیں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سیلاب متاثرین میں کئی بیماریاں بھی پھوٹ پڑی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 98105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش