0
Tuesday 13 Sep 2011 20:10

پشاور، متنی میں سکول بس پر دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ، 5 بچے اور ڈرائیور جاں ‌بحق، 16 زخمی

پشاور، متنی میں سکول بس پر دہشتگردوں کی اندھا دھند فائرنگ، 5 بچے اور ڈرائیور جاں ‌بحق، 16 زخمی
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے متنی میں سکول بس پر فائرنگ اور راکٹ فائر کرنے سے پانچ بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق زنگلی چیک پوسٹ کے قریب مقامی سکول کی بس کو دہشتگردوں نے اسوقت نشانہ بنایا جب وہ چھٹی کے بعد بچوں کو لے کر جا رہی تھی۔ دہشتگردوں نے سکول بس پر فائرنگ کی جبکہ ایک راکٹ بھی فائر کیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں ڈرائیور اور پانچ بچے شامل ہیں جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 2 اساتذہ، 2 راہ گیر اور 12 بچے شامل ہیں، جنہیں ‌لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق نامعلوم افراد نے کلاشنکوفوں سے اسکول وین پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں سمیت پندرہ افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے میں زخمی ہونے والے اسکول ٹیچر نے بتایا کہ وین میں چالیس بچے سوار تھے۔
خبر کا کوڈ : 98532
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش