0
Friday 16 Sep 2011 21:07

دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنا پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، آرمی چیف

دہشتگردی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنا پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے، آرمی چیف
اسپین:اسلام ٹائمز۔ اسپین میں جاری نیٹو چیفس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی مہم میں پاکستان کی خودمختاری اور قومی مفادات کو ملحوظ رکھ کر فیصلے کئے جاتے ہیں، گزشتہ ایک دہائی سے جاری اس مہم میں کسی بھی ملک کی نسبت پاکستان کا سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے نیٹو چیفس کو دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستانی کردار اور انسداد دہشتگردی مہم میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی مہم کو جاری رکھنا پاکستان کے اپنے مفاد میں بھی ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف کی امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن اور امریکی ایڈمرل ایڈوریڈ گیلاڈ سے الگ ملاقات بھی کی۔
دیگر ذرائع کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے اسپین میں نیٹو چیفس آف ڈیفنس اجلاس میں شرکت کی، اس جلاس کے ساتھ آرمی چیف جنرل کیانی نے امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن سے بھی ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اسپین کے شہرسیویل میں نیٹو کے چیفس آف ڈیفنس اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے گلوبل وار آن ٹیرر میں پاکستان کے کردار کے حوالے سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ دہشت گردی کیخلاف کوششوں اور پالیسی سازی میں پاکستان کی خودمختاری، قومی مفادات اور پاکستانی قوم کی امنگوں کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔ آرمی چیف نے امریکی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن اور فرانس کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل ایڈورڈ گوئیلاڈ سے بھی ملاقات کی۔
خبر کا کوڈ : 99188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش