0
Sunday 21 Aug 2011 16:59

کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، وہاں پر صورتحال کا زیادہ عرصے خراب رہنا مناسب نہیں، حکومت نے طلب کیا تو فوج تیار ہے، جنرل کیانی

کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے، وہاں پر صورتحال کا زیادہ عرصے خراب رہنا مناسب نہیں، حکومت نے طلب کیا تو فوج تیار ہے، جنرل کیانی
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے کراچی میں حالات کو سنبھالا دینے کیلئے فوج کو طلب کیا تو وہ اس کیلئے تیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فوج کا کام یہی خدمت انجام دینا ہے جنرل کیانی ہفتے کی رات جی ایچ کیو میں یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ ایک پروگرام کے بعد میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ جنرل کیانی سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت نے فوج کو طلب کرنے کیلئے کوئی رابطہ کیا ہے تو انہوں نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ ایک دوسرے سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی میں رینجرز اور سول آرمڈ فورسز کو موثر طور پر استعمال کرکے حالات کو قابو میں لایا جاسکتا ہے۔ رینجرز کی صلاحیتوں کو کم سمجھنا غلط ہوگا۔ 
جنرل کیانی نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور وہاں پر صورتحال کا زیادہ عرصے تک خراب رہنا مناسب نہیں ہوگا۔ جب ان سے کہا گیا کہ کیا فوج از خود مداخلت کرکے حالات پرقابو پانے کا ارادہ رکھتی ہے تو انہوں نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں ہے کیونکہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں قائم ہیں اور وہ اس سلسلے میں کام بھی کر رہی ہیں۔ جنرل کیانی نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ کراچی میں بے گناہ لوگ موت کا شکار کئے جا رہے ہیں۔ جنرل کیانی کے ساتھ گفتگو کے موقع پر چیئرمین سینیٹ فاروق نائیک، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 93526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش