0
Tuesday 17 May 2022 23:07

علامہ ساجد نقوی سے وزیراعلیٰ اور گورنر جی بی کی ملاقات

علامہ ساجد نقوی سے وزیراعلیٰ اور گورنر جی بی کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، سابق گورنر راجہ جلال حسین اور سابق وزیر مذہبی امور صاحبزادہ نور الحق قادری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد علی قائد، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، علامہ شیخ منیر حسین، علامہ سید اسد عالم نقوی اور ممبر جی بی اسمبلی محمد ایوب وزیری بھی شامل تھے۔ وفد نے گلگت بلتستان اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خالد خورشید نے علامہ ساجد نقوی سے تعاون کی اپیل کی, تاکہ جی بی کی تعمیر و ترقی میں اسلامی تحریک پاکستان کے متحرک کردار کو بروئے کار لایا جا سکے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے وزیراعلیٰ کی تجویز کو عوام کی فلاح و بہبود اور جی بی کی تعمیر و ترقی کے لیے مثبت سوچ کا حامل قرار دیا اور ان کو یقین دلایا کہ ان کی پیشکش پر غور و خوص کے بعد اسلامی تحریک پاکستان جلد فیصلہ کرے گی۔ اس موقع پر صاحبزادہ نور الحق قادری نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا پیغام بھی پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 994742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش