0
Wednesday 18 May 2022 09:24

بلاول بھٹو آج امریکی ہم منصب سے ملیں گے

بلاول بھٹو آج امریکی ہم منصب سے ملیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو تین روزہ امریکی دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو زرداری آج امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان اور امریکی وزرائے خارجہ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر اقوام متحدہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر مملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو آج گلوبل فوڈ سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کرینگے، جمعرات کو سلامتی کونسل کی کھلی کچہری میں شریک ہوں گے۔ دورہ امریکا میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو اٹلی اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 994799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش