0
Wednesday 18 May 2022 18:44

سعودی عرب نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی

سعودی عرب نے سامان میں آب زم زم لے جانے پر پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ سعودی ایوی ایشن حکام کی جانب سے مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی پابندی کا معاملہ مزید گھمبر ہو گیا۔ ائیر لائینز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد نہ کروانے پر سعودی ایوی ایشن نے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیر لائینز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سعودی ایوی ایشن حکام کی جانب سے مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی پابندی ہے۔ ائیر لائینز انتظامیہ کی جانب سے پابندی پر عملدرآمد نہ کروانے پر سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے، ائیر بلیو سمیت دیگر غیر ملکی ائیرلائینز کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن کاگا کے مطابق مسافروں کو سامان میں آب زم زم لیجانے کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ ائیرلائنز انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کا عمل سخت کیا جائے۔ سعودی عرب کے تمام ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والی ائیرلائینز مسافروں کے سامان کے اندر آب زم زم کی عدم موجودگی کو یقینی بنائیں۔ سعودی حکام نے دھمکی دی ہے کہ سعودی فیصلے پر عملدرآمد نہ کروانے والی ائیرلائن کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 994887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش