0
Wednesday 25 May 2022 12:17

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے بارہ مولا کے علاقے میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا، نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ بارہ مولا اور نواحی علاقوں سے متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ بھارتی فورسز نے بارہ مولا کا محاصرہ کر کے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی گئی۔ بارہ مولا میں لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مختلف سڑکوں کو خاردار تار لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کو جھوٹے مقدموں میں سزا سنائے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ حریت کانفرنس کی اپیل پر کی جانے والی ہڑتال میں دکانیں، کاروباری، مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں اور ٹریفک معطل ہے۔
خبر کا کوڈ : 995987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش