0
Tuesday 20 Sep 2011 11:23

آزاد ریاست کے قیام کی درخواست، فلسطینی صدر نیویارک پہنچ گئے، امریکہ نے ویٹو کی دھمکی دے دی

آزاد ریاست کے قیام کی درخواست، فلسطینی صدر نیویارک پہنچ گئے، امریکہ نے ویٹو کی دھمکی دے دی
نیویارک:اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے صدر محمود عباس اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے ہیں جہاں وہ فلسطین کو بطور آزاد ریاست رکنیت دینے کی درخواست کریں گے۔ محمود عباس پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ ہر صورت میں فلسطینی ریاست کو مکمل رکنیت دینے کیلئے درخواست دیں گے۔ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطین کی اس درخواست کو ویٹو کر دے گا۔ فلسطین کے مذاکراتکار صاب ارکات نے کہا ہے کہ فلسطین اپنی مؤقف پر قائم ہے اور رکنیت کیلئے درخواست لازمی دی جائے گی۔ صدر محمود عباس تئیس ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس کو یکطرفہ اقدامات کے بجائے امن مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 99975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش