0
Wednesday 10 Aug 2022 19:37

خیرپور، انتظامیہ کی سرپرستی میں تکفیریوں کا حملہ، علامہ اسد اقبال زیدی کی مذمت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ آج گیارہ محرم کو سندھ کے ضلع خیرپور میں تکفیریوں کی جانب سے زبردستی کی ریلی انتظامیہ کی سرپرستی میں نکالی گئی، بعض مقامات پر سبیل امام حسینؑ کو نقصان پہنچایا گیا۔ سوشل میڈیا جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ جانبدارانہ طریقے سے تکفیریوں کے ساتھ ملی رہی، آج ایک سبیل پر توڑ پھوڑ کی گئی اور جو  پینافلیکس وہاں لگے تھے جن پر لبیک یا حسینؑ، یا رسول اللہؐ اور اہلبیت اطہارؑ کے نام لکھے تھے ان کو پھاڑا گیا اور وہاں موجود عزاداروں پر پتھراؤ کیا گیا، ہم اس سارے واقعے میں انتظامیہ کو ملوث پاتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جس ایس ایچ او نے اس مقام پر آکر شیلنگ کی اور حتیٰ لوگوں کے گھروں پر شیل پھینکے، خواتین کو ہراساں کیا اور پورے خیرپور کے ماحول کو خراب کیا، اس کو فوری معطل کیا جائے اور قانونی کارروائی کی جائے، خیرپور کے امن کیلئے شیعہ قوم نے قربانیاں دی ہیں لیکن انتظامیہ کی جانبداری کے باعث یہاں کا ماحول دوبارہ خراب ہوا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور اعلیٰ حکام سے کہتے ہیں کہ اس کا فروی نوٹس لیا جائے، جب انتظامیہ خود شرانگیزوں کی طرفداری کرے گی تو پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش