0
Friday 26 Aug 2022 07:00
دین و دنیا 33

امام زین العابدین ع اور تعلیمات کربلا

حجت الاسلام و المسلمین نوید تقوی کی عالمانہ گفتگو
متعلقہ فائیلیںدین و دُنیا 33
موضوع: حضرت امام زین العابدینؑ کی سیرت و تعلیمات (بمناسبت شہادت ؑ)
مقرر: حجتہ الإسلام علامہ نویدحیدر تقوی
میزبان: سید انجم رضا
سوالات و اہم نکات
1. واقعہ کربلا میں امام زین العابدین ع بیمار تھے، آپ کو بیمار کربلا بھی کہا جاتا ہے؟ کیا یہ بیماری صرف ایام کربلا میں تھی یا آپ لمبا عرصہ مریض رہے؟ اس کی کیا مصلحت ہے؟
 
2. امام سجاد علیہ السلام واقعہ کربلا کے بعد ایک عرصے تک زندہ رہے آپ نے اس واقعہ کی تبلیغ کیلئے کیا اقدامات کئے اور کس طرح سے بنی امیہ کے مزموم مقاصد کو عوام تک پہنچایا؟
 
3.اطاعت ولایت اور ظالم نظام کی پیروی نہ کرنے کے حوالے سے امام زین العابدین ع کی سیرت اور خطبات کو کس طرح دیکھا جا سکتا ہے؟
 
اہم نکات:
امام زین العابدین ؑ کی حیات مبارکہ مسلسل جدو جُہد کی زندگی تھی
مقتل کی روایات کے مطابق امامؑ سجاد نو محرم الحرام سے عصر عاشورہ اور شام غریباں تک شدید قسم کے بُخار میں مبتلا تھے
امام ؑ کی بیماری مشیت الٰہی کا عمل تھا کہ حجت خدا زمین پہ باقی رہے۔
امامؑ نے اپنی ستاون سالہ زندگی میں بہت کٹھن اور سخٹ حالات دیکھے، مگر اس کے باوجود امامؑ نے ایک مصلے اور دُعا ایسی ثقافت کی بنیاد رکھی جو کہ ابدی قائم رہنے والی تھی
آپ نے اپنی دعاوں کے ذریعہ مومنین کے لئے حفاظتی حصار قائم کردیا اور دُعا کو اسلحہ بنادیا
اور کربلا کا پیغام امت مسلمہ تک پہنچایا
امام سجادؑ نے شام کے دربار میں شجاعت علوی، صبر حسینیؑ اور تما تر آداب عترت طاہرہ کے ساتھ ایسا خطبہ ارشاد فرمایا کہ یزید کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا
خبر کا کوڈ : 1009523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش