0
Sunday 4 Sep 2022 12:00

ایم ڈبلیو ایم ملتان کیجانب متاثرین سیلاب کیلئے امدادی سامان کی روانگی، خصوصی گفتگو

متعلقہ فائیلیںمجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے طور پر امدادی سامان پر مشتمل ٹرک روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی، مجلس علماu شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر علامہ قاضی نادر علوی، ضلعی نائب صدر مولانا ہادی حسین، ضلعی رہنماu انجینئر سخاوت علی سیال، غلام رضا عابد، محمد رضا مومن، سید عاصم رضا اور دیگر موجود تھے۔ امدادی سامان تونسہ کے علاقے ناڑی کے لیے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم سیلاب زدگان کے ساتھ ہے، ہر ممکن مدد اور تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مخیر حضرات کے تعاون سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ تونسہ شریف روانہ کی جبکہ دوسری کھیپ راجن پور کی تحصیل جام پور روانہ کی جائے گی۔ اس موقع پر علامہ قاضی نادر علوی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سنت نبوی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے بعد ان کی بحالی کی بڑی ذمہ داری ہے۔ پوری قوم بشمول اوورسیز پاکستانی اس وقت متاثرین کے ساتھ ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1012698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش