0
Tuesday 20 Sep 2022 09:05

کراچی، جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہلخانہ کا مرکزی جلوس اربعین میں احتجاج، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں چہلم شہدائے کربلا کی مناسبت سے اربعین حسینی کا طاغوت شکن مرکزی جلوس عزا نشتر پارک تا حسينيہ ايرانياں کھارادر برآمد کیا گیا، جس میں خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام مظلومؑ شریک ہوئے۔ مرکزی جلوس عزا کے دوران جبری گمشدہ شیعہ افراد کے اہل خانہ کی سربراہی میں عزادارانِ سید الشہداءؑ نے شیعہ مسننگ پرسنز کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔  احتجاجی مظاہرے سے شیعہ مسننگ پرسنز کے اہلخانہ اور علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ اور علامہ سید صادق رضا تقوی بھی موجود تھے۔ احتجاج کے دوران شرکاء نے شیعہ اسیروں کی رہائی کیلئے مطالباتی نعرے بھی لگائے۔ جبری گمشدہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر مرکزی جلوس اربعین اپنے روایتی راستے سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پزیر ہوا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 1014994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش