0
Wednesday 30 Nov 2022 01:33

کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مقبوضہ فلسطین میں صہیونی غاصبانہ تسلط اور بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں کراچی میں یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نرسری شارع فیصل سے کراچی پریس کلب تک مارچ کیا، ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے نمائندوں بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر، مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن، جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ مختار امامی، علامہ صادق جعفری، پی ٹی آئی رہنما اسرار عباسی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، مسلم لیگ (ن) کے رہنما قاضی زاہد حسین، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ثاقب نوشاہی، متحدہ علماء محاذ کے رہنما علامہ امین انصاری، مذہبی رہنما مفتی فیروزالدین رحمانی، پائیلر کے چئیرمین کرامت علی، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، ہندو اسکالر منوج چوہان، سکھ برادری کے رہنما سردار مگن سنگھ، سردار ارجن سنگھ، سماجی رہنما خالد راؤ، معروف صحاٖفی احمد ملک سمیت دیگر نے شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا آغاز نرسری شاہراہ فیصل سے ہوا، ریلی میں بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ سائیکل ریلی کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر مبنی ترانے بھی چلائے گئے۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی کراچی پرس کلب پہنچی۔ ریلی کے شرکاء نے کراچی پریس کلب پہنچ کر فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء ریلی کا شکریہ ادا کیا۔ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کے اختتام پر مولانا فیروز الدین رحمانی نے دعا کروائی۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos


 
خبر کا کوڈ : 1027397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش