Tuesday 24 Jan 2023 11:53
متعلقہ فائیلیںنجف علی عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین اور سماجی و سیاسی کارکن ہیں، شبیر مایار قوم پرست جماعت گلگت بلتستان یونائٹڈ موومنٹ کے چیف آرگنائزر اور سید نذر کاظمی ضلع گانچھے سے عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینٹر و معروف سماجی کارکن ہیں۔ گلگت بلتستان میں جو بھی عوامی ایشوز سامنے آتا ہے، یہ لوگ عوام میں شعور پیدا کرنے اور مزاحمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔ جی بی کے بنیادی مسائل اور ان کے ممکنہ حل کے حوالے سے اسلام ٹائمز نے ان رہنماؤں کی رائے جاننے کیلئے نشست کا اہتمام کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں جو بنیادی مسائل بار بار سر اٹھا رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں اضافہ ہو رہا ہے، ان سب کی بنیادی وجہ گلگت بلتستان اسمبلی کا بے اختیار ہونا ہے۔ وفاق کے تسلط سے علاقائی ضرورت اور جعرافیائی اہمیت کے حوالے سے قوانین نہیں بنتے، تمام فیصلے وفاق کی مفاد کے لئے ہوتے ہیں، علاقے میں قوم پرستوں کو سیاسی حقوق میسر نہیں، جب تک مقامی سیاسی تنظیموں کو مکمل چھوٹ دے کر با اختیار نہیں بنائیں گے، تب تک بنیادی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1037343
منتخب
27 Mar 2023
27 Mar 2023
26 Mar 2023
26 Mar 2023
26 Mar 2023
25 Mar 2023