1
Monday 6 Feb 2023 01:02

ایم ڈبلیو ایم رہنماء سانحہ ٹانڈہ ڈیم کوہاٹ کے متاثرین کا دکھ بانٹنے پہنچ گئے (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل زیدی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا وفد مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی سربراہی میں کوہاٹ ٹانڈہ ڈیم میں ڈوب کر شہید ہونے والے طلبہ کی تعزیت کیلئے دینی مدرسہ اسلامیہ عربیہ پہنچا، اس موقع پر ناصر عباس شیرازی نے طلبہ کی موت کے المناک واقعہ پر کہا کہ ہم متاثرہ والدین اور اساتذہ کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں شریک ہیں، مجلس وحدت مسلمین نے دکھی انسانیت کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد کہنے اور ماننے کی ریت ڈالی ہے اور تفرقہ انگیزی و فرقہ واریت کو شکست دی ہے۔ اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم اور دیگر اساتذہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے مجلس وحدت کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔

اس موقع پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری شبیر ساجدی، مجلس علماء شیعہ کے رہنماء علامہ سید عبدالحسین، علی داد خان سمیت علاقائی تنظیمی ذمہ داران ہمراہ تھے۔ بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے حکومتی بے حسی پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نہ تو کوئی اعلیٰ سطحی حکومتی عہدیدار تعزیت کے لئے آیا اور نہ ہی لواحقین کو کسی قسم کی ادائیگی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ان کی آواز کو اٹھائے گی اور انکا ساتھ دے گی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1039731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش