0
Thursday 30 Mar 2023 21:34

پاراچنار میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پر صدر تحریک حسینی کیساتھ خصوصی انترویو

متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل حسین الحسینی کا تعلق ضلع کرم (لوئر تحصیل) کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ علامہ صاحب نے اپنے دیگر کچھ دوستوں کیساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی تعلیم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوگئے۔ چنانچہ آجکل اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ پاراچنار میں رمضان المبارک کے دوران کمر توڑ مہنگائی نیز بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے اسلام ٹائمز نے صدر تحریک حیسنی کےیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے۔ جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

 
خبر کا کوڈ : 1049565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش