0
Saturday 1 Apr 2023 19:39

پی ٹی آئی نے ایم ڈبلیو ایم سے مدد مانگ لی، شاہ محمود نے علامہ راجہ ناصر کو اہم پیغام پہنچا دیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا، مشترکہ نیوز کانفرنس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ حکومت آئین پر حملہ آور ہے، آئین پر عمل نہ کیا گیا تو ملک کو بہت نقصان ہوگا، پی ٹی آئی چیف جسٹس اور عدلیہ کا ساتھ دے گی، دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کر رہے ہیں۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کی تاریخ دے کر آئین سے ماورا کام کیا، حکومت کے پاس لیپ ٹاپ، اپنے ایم این ایز کے لیے پیسے ہیں، حکومت کے پاس الیکشن کے لیے 20 ارب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل نواز شریف نے پریس کانفرنس میں عدالتی فیصلہ قبول نہ کرنے کی دھمکی دی، نواز شریف نے آئین شکنی کی، موجودہ صورتحال میں ہم نے دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر "اسٹینڈنگ ود چیف جسٹس" نمبر ون ٹرینڈ چل رہا ہے، چیف جسٹس کے ساتھ لوگ یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پی ٹی آئی چیف جسٹس اور عدلیہ کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی نے 1973ء کے آئین کی بنیاد رکھی تھی، توقع کی جا رہی تھی کہ پیپلز پارٹی آئین کا ساتھ دے گی، لیکن وہ مصلحتاً خاموش ہے، آصف زرداری ملک سے باہر اور بلاول خاموش ہے، پیپلز پارٹی میں جن کا ضمیر جاگ رہا ہے، ان کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اعتزاز احسن، لطیف کھوسہ آوازیں بلند کر رہے ہیں، رضا ربانی آج کیوں خاموش ہے۔؟ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف ایک متحدہ سوچ کو آگے لے کر چلنا چاہتی ہے، مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ ہماری بھرپور ہم آہنگی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1050023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش